Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی افسر کا دعوی، بڑی جنگ ہونے والی ہے

امریکا کے ایٹمی کمانڈر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ ایک آغاز ہے اور ایک بڑی جنگ آنے والی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکا کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ چارلس رچرڈ نے کہا کہ یوکرین کی جنگ ایک آغاز ہے اور بڑی جنگ راستے میں ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ چارلس رچرڈ نے، جو کہ روس کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی نگرانی کے بھی انچارج ہیں، کہا کہ یوکرین میں جنگ ایک ہینڈ آؤٹ ہے اور ایک بڑی جنگ آنے والی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق، رچرڈ نے ایک تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین ایک نزدیکی مسئلہ ہے اور جیسا کہ میں چین کے خلاف دفاعی سطح کا اندازہ لگا رہا ہوں اس حساب سے امریکی جہاز ڈوب رہا ہے۔

امریکا کے اس سینئر فوجی افسر نے مزید کہا کہ یہ جہاز آہستہ آہستہ ڈوب رہا ہے لیکن بہرحال یہ ڈوب رہا ہے کیونکہ چین ہم سے کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے ہیں، اس کا رد عمل کمزور ہے اور اسے شدید مالیاتی قلت کے خطرے کا سامنا ہے اور اس کے دشمن اس پر قابو پا چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج کو 1950 اور 1960 کی دہائیوں کی طاقت کو بحال کرنا ہوگا۔

اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کا بحران، جس میں ہم پھنسے ہوئے ہیں، صرف ایک مقدمہ ہے، ایک بڑی جنگ راستے میں ہے اور زیادہ وقت نہيں گزرے گا کہ ہمیں ایسے علاقوں میں بھی جنگ کی جنگاری کا مشاہدہ ہوگا جسے طویل عرصے سے ہم نے نہيں دیکھا ہے۔

ٹیگس