Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • پولینڈ نے بھی یوکرین کا ساتھ چھوڑ دیا...

پولینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ میزائلیں، یوکرین کے S-300 سسٹم سے فائر ہوئی ہوں۔

سحر نیوز/ دنیا: پولینڈ اور مغربی میڈیا کے روس کے خلاف الزامات کے باوجود پولینڈ کے صدر نے اعلان کیا کہ ملک کی سرزمین کی جانب فائر ہونے والے میزائل غالباً یوکرینی فوج کے دفاعی نظام کے تھے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ پر دو میزائل گرنے کے ایک دن بعد، جس میں اس ملک کی سرحد پر دو افراد ہلاک ہوئے، پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ممکن ہے کہ یہ میزائلیں یوکرین کے S-300 دفاعی نظام سے فائر ہونے والی ہیں۔

اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے جنوبی پولینڈ پر میزائل فائر کیے جانے کے بعض دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ یوکرین کے دفاعی میزائل سسٹم سے ٹکرانے کا نتیجہ ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا اور وضاحت کی کہ ہمارے ماہرین نے پولینڈ میں دھماکے کی جگہ کی تصاویر میں یوکرین سے تعلق رکھنے والے S-300 میزائل ڈیفنس سسٹم کے ملبے کی نشاندہی کی ہے۔

امریکی حکام نے بھی کہا ہے کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولینڈ میں گرنے والا میزائل،  روسی میزائلوں کو انٹرسپٹ کرنے کے لیے یوکرین کی افواج نے فائر کیا تھا۔

بدھ کی شام پولش میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کی جانب سے داغا گیا میزائل اس ملک کے جنوب میں ایک گاؤں پر گرا اور اس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس