شدید دھماکے سے لرز اٹھا اسرائیل
اسرائیل کے شہر "اللد" میں خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فلسطینی خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع مقبوضہ شہر "اللد" میں زور دار دھماکہ ہوا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما" نے عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں اللد شہر میں ایک دھماکہ ہوا۔
سما نے یہ بھی اطلاع دی کہ دھماکے، اس کی وجہ، ممکنہ ہلاکتوں کی تعداد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے گزشتہ 12 نومبر کو اطلاع دی تھی کہ غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں "کیسوفیم"، "العین الثالثہ" اور "نیریم" میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی گروہوں نے غزہ پٹی سے ان بستیوں کی جانب راکٹ حملے کیے اور آئرن ڈوم سسٹم نے ایک راکٹ کو انٹرسپٹ کر لیا۔
اسی سلسلے میں صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند دنوں میں صیہونی بستیوں پر 160 راکٹ اور میزائل داغے ۔