Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کامیاب ہو گا: کریملن

روس کا کہنا ہے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس کے نتائج بھی بر آمد ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی ہاوس کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کامیاب ہو گا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے تازہ ترین حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پانی و بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

یوکرینی نیشنل پولیس کے مطابق روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور اسٹیشنز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یوکرین کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی ائیر فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 70 کروز میزائلوں میں سے 50 کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔

ٹیگس