Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • یوکرین کو نیٹو مدد کرتا رہے گا، چاہے جتنا وقت لگے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کے حملے اپنے دفاع میں یوکرین کو جتنا بھی وقت لگے، ہم مدد کرتے رہیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے عسکری اتحاد کی 30 رکن ممالک یوکرین کو ایندھن، جنریٹرز، طبی سامان، سرمائی سازوسامان اور ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی یوکرین کی سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے اور رومانیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں کچھ مزید مطالبات بھی رکھوں گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اُن غیر نیٹو ممالک پر زور دیا ہے جو انفرادی طور پر یا گروہی طور پر یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار فراہمی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ بطور تنظیم نیٹو اسلحہ فراہم نہیں کرسکتا۔

جنرل سیکرٹری ینس اسٹولٹن برگ نے روس سے جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک یوکرین کی مسلح افواج کو مغربی معیار کے مطابق جدید فوج میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔

ٹیگس