القاعدہ برصغیر اور ٹی ٹی پی پر پابندی کا امریکی دعوی
حکومت امریکہ نے القاعدہ بر صغیر اور تحریک طالبان پاکستان پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے پابند ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ القاعدہ بر صغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار سرکردہ عناصر پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں ۔ تاہم انہوں نے ان کے نام بتانے سے گریز کیا۔
تحریک طالبان پاکستان کے خلاف یہ پابندیاں ، گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے محض ایک روز کے بعد عائد کی گئی ہیں جس میں پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
دوسری جانب حکومت ہندوستان نے افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں متعدد بار تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی، علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔