فرانس، روس سے کیوں خرید رہا ہے بڑی مقدار میں یورینیم ؟
Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
فرانس نے روس سے یورینیم کی درآمد میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی طرف سے روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کے باوجود فرانس نے روس سے یورینیم کی درآمد میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔
فرانس نے 2021 کے مقابلے میں اس سال کے 9 مہینوں کے دوران روس سے یورینیم کی درآمد کا حجم تین گنا بڑھا دیا ہے۔
یہ درآمد ایسی حالت میں بڑھ رہی ہیں کہ جب یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کا بہانہ بنا کر روس کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
Cunard Enchain" " میگزین کی رپورٹ کے مطابق EDF توانائی کمپنی جس میں فرانسیسی حکومت 84 فیصد شیئر کی مالک ہے، اس سال کے 9 ماہ کے دوران روس سے 345 ملین یورو مالیت کا 290 ٹن یورینیم خرید چکی ہے۔
روس سے خریدے گئے یورینیم کا حجم فرانس کے کل ذخائر کا تقریباً 30 فیصد ہے۔