Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • مخالف ممالک پر سائبر حملوں کے لئے امریکہ نے11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سائبر حملوں کے لئے 11 بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ امریکہ سائبر حملوں کے ذریعے اپنے مخالف ممالک کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اولگ سیرومولوتوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک معلومات، ڈیٹا اور سائبر حملوں کے ذریعے سے غیر دوست ممالک کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے امریکہ نے 2023ء میں 11بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں امریکہ نے اپنے ایک نئے ڈاکٹرین کا اعلان اور اسے نشر کیا تھا جس کے مطابق جوبائیڈن حکومت ساری دنیا اور سائبر اسپیس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس ڈاکٹرین کے مطابق چین امریکہ کا سب سےبڑا حریف ہے جو اپنی اقتصادی، فوجی اور سفارتی طاقت کو بڑھا کر بین الاقوامی نظام کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ چین امریکہ کا اصلی حریف ہے اور چین روس کی شراکت امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ٹیگس