روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام
یوکرینی فوج نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جب وہ خفیہ طور پر فرنٹ لائن پر موجود یونٹوں کا دورہ کرنے گئے تھے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی ذرائع ابلاغ نے مغربی میڈیا کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہےکہ کی ایف نے ویلیری گراسیموف کو اس وقت قتل کرنے کی کوشش کی جب وہ یوکرین کے ساتھ جنگ کی فرنٹ لائن کے دورے پر تھے۔ گراسیموف روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔
تاس نیوزایجنسی نے نیویارک ٹایمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ جب امریکیوں کو پتہ چلا کہ کراسیموف فرنٹ لائن کا دورہ کرنے والے ہیں تو انہوں نے یہ خبر یوکرینی افواج کو فراہم نہیں کی اور اس خبر کو انہوں نے کی ایف حکومت سے خفیہ رکھا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو ڈر تھا کہ اگر یوکرین نے گراسیموف کو قتل کیا تو اس سے روس اور امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔تاس نیوزایجنسی کے رپورٹ کے مطابق کی ایف کو روسی چیف آف جنرل اسٹاف کے فرنٹ لائن کے دورے کا پتہ چل گیا اور اُس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔
یوکرینی حملے میں متعدد روسی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک ہونے والوں میں گراسیموف نہیں تھے اور یوکرین کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔