Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • کیا روس، ایران کو پیشرفتہ اسلحے فراہم کرنے والا ہے؟

لندن کا دعوی ہے کہ روس، ایران کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: منگل کے روز غیر ثابت شدہ دعووں کو دہراتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع نے ایک بار پھر کہا کہ روس، ایران کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے منگل کے روز اپنے ایک خطاب میں ایک بار پھر ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ روس، ایران کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور یہ ان ڈرونز کے بدلے میں ہے جو تہران نے ماسکو کو فراہم کیے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے دعوے دہرائے تھے۔

یوکرین کے صدر نے اپنے نئے پیغام میں روس کے حالیہ حملوں کو اسلامی جمہوریہ ایران سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر ایران کے شاہد- 136 ڈرون سے حملہ کیا، اس لیے روس اور ایران کو مشترکہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور سزا دی جائے۔

حالیہ ہفتوں میں یوکرین نے اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرونز کا استعمال کیا تھا جبکہ ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی جنگ سے قبل روس کو ڈرونز دیے تھے اور انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ یہ ڈرون کیسے استعمال کیے جا رہے ہيں۔

ٹیگس