یوکرین کے فوجی اہداف پر روس کا شدید حملہ، سو سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں یوکرین کے 140 سے زیادہ مقامات پر اسکے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور دوسرے جنگی سازوسامان پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں، میزائل یونٹوں اور توپخانے نے لوہانسک ریاست کے علاقے نوسکویہ میں ایک اسلحہ کے ڈپو پر حملہ کرکے اسے نابود کردیا، اس کے علاوہ یوکرین کے 64ویں توپخانے کو بھی ان حملوں میں تباہ کیا گیا ہے۔
کوناشنکوف نے مزید کہا کہ روسی افواج دونتسک کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس آپریشن میں 100 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور روسی ائیرڈیفنس نے گزشتہ روز پانچ یوکرینی ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ روسی جنگی طیاروں نے 2 یوکرینی مگ 29 طیاروں اور ایک مل 8 ہیلی کاپٹر کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں مار گرایا ہے، اس کے علاوہ روسی ائیرڈیفنس نے ایک سوخو25 طیارے کو اوگلدار شہر کی فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔
یار رہے کہ روس نے دونباس دونتسک اور لوہانسک کی درخواست پر کی ایف سے مقابلے کے لئے 24 فروری کو اپنا خصوصی آپریشن یوکرین میں شروع کیا تھا جس کے بعد مغربی ممالک اور امریکہ ہر طرح کا اسلحہ اور امداد یوکرین کو فراہم کرکے جنگ بندی کی راہ میں مسلسل رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔