یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکہ فرار کر گئے: روسی ذرائع کا دعویٰ
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکہ فرار کر گئے۔
سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر واشنگٹن پہنچنے والے یوکرین کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔
امریکہ کا دورہ کرنے والے یوکرین کے صدر نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود یوکرین گِرا نہیں اور اب بھی دفاع کر رہا ہے۔
ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو امداد جمہوریت کے لیے سرمایہ کاری ہے چیریٹی نہیں، امید ہے کانگریس اراکین یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر کی امریکہ روانگی پر روس نواز سفارتی ذرائع نےدعویٰ کیا کہ زیلنسکی فرار کرگئے۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر کے دورہ امریکہ کے لیے خفیہ انتظامات کیےگئے تھے، زیلنسکی پہلے بذریعہ ٹرین پولینڈ پہنچے جہاں سے وہ امریکہ کے فوجی طیارے میں واشنگٹن پہنچے، یوکرینی صدر کی امریکہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔