Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو شدیدترین برفانی طوفان کا سامنا، لاکھوں بجلی سے محروم، دسیوں ہلاک

برفانی طوفان نے امریکہ کی متعدد ریاستوں میں ہنگامی کیفیت پیدا کردی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کی رپورٹ کے مطابق، برف کے طوفان سے ٹیکساس سمیت امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں بیس لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی کٹ گئی ہے اور 15 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں موسم سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، سرد ہواؤں سے ریاست مونٹانا، جنوبی ڈکوٹا، وائیومنگ میں درجہ حرارت منفی 45 تک پہنچ گیا ہے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے امریکہ بھر میں 8 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ 

طوفان سے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 19 ہو گئی، سڑکوں پر پھسلن سے درجنوں گاڑیوں کو حادثات پیش آئے.

نیویارک، جارجیا، کینٹکی سمیت کئی امریکی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ طوفان کے باعث نیو انگلینڈ، نیویارک، نیو جرسی کے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ نیویارک سٹی میں ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ متاثرہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس