یوکرین کی نیٹو میں شمولیت بعید ہے: فرانسیسی صدر
فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔
سحر نیوز/دنیا: فارس نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے کیوں کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو روس اسے ایک تقابل کی نگاہ سے دیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال اس سلسلے میں جو روس کا موقف ہے اُسے دیکھتے ہوئے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا احتمال نظر نہیں آتا۔ انہوں نے سکیورٹی ضمانتوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی تعمیر پر غور کرنا چاہئے جس سے پہلے مرحلے میں یوکرین کے علاوہ مولدوآ، آرمینیا، آذربایجان اور جارجیا سبھی جگہ امن و استحکام کی فضا قائم ہو سکے۔
میکرون نے دعویٰ کیا کہ وہ روس کے ساتھ صلح کے ایک پائیدار معاہدے کے لئے بدستور کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ روس یوکرین جنگ کو صرف طاقت کے استعمال کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ ابھی مذاکرات اور سفارتکاری کا وقت نہیں ہوا ہے کیوں روس ابھی جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہے۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس جنگ نے یورپ کی کمزوریوں کو اجاگر کر دیا ہے۔