Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • مغربی خفیہ ایجنٹوں کا نیا شوشہ،ایران کو مل سکتے ہیں دسیوں پیشرفتہ جنگی طیارے

مغربی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روس، ایران کو درجنوں سخوئی-35 جنگی طیارے دے سکتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو- 35 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے سنیچر کو رپورٹ دی گئی ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو-35 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں 24 جنگی طیارے شامل ہوسکتے ہیں جو اصل میں مصر کے لیے تھے۔ اس معاہدے کو امریکہ نے منسوخ کر دیا، اس دعوے کے مطابق، اس بات کی وجہ سے ماسکو نئے ممکنہ خریدار کی تلاش پر مجبور ہوا جو اسے مبینہ طور پر تہران میں مل گیا۔

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ستمبر میں ایرانی میڈیا کے کہنے کے بعد شائع ہوئی ہے کہ تہران ایسی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ اس رپورٹ میں تفصیلات کا حوالہ دیے بغیر کہا گیا ہے کہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی پائلٹ ان جنگی طیاروں کو پہلے ٹریننگ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

ٹیگس