Jan ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • یوکرین نے روس پر امریکی ہتھیاروں سے حملہ کیا

یوکرین نے روس کے خلاف امریکہ کے دیئے ہوئے ہیمارس میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک ڈرون طیارے نے بریانسک کے علاقے پر حملہ کیا ہے جس میں اس علاقے میں واقع توانائی کی ایک تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی کے ساتھ یہ رپورٹ بھی دی گئی ہے کہ روس کے مغرب میں وورونژ علاقے میں یوکرین کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

روس میں یہ تمام واقعات ایسی حالت میں پیش آرہے ہیں کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی ڈرون طیاروں اور ان سے متعلق تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ اقدام روس سے متعلق علاقوں پر یوکرین کے حملوں کی روک تھام کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ روسی حکام نے بحیرہ اسود میں جزیرہ نمائے کریمیا کے شہر سواستوپول کے سواحل پر یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ روس یوکرین کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے لئے طویل مدت حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ادھر روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے ماکیوکا علاقے میں روسی فوجیوں کے مرکز کی جانب چھے امریکی ہیمارس میزائل فائر کئے ہیں۔

اس ترجمان نے کہا کہ ان میں سے دو میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تاہم چار میزائل روسی فوجیوں کے مرکز کی عمارت پر لگے اور یہ عمارت تباہ ہو گئی اور آ‎س پاس میں موجودہ ایندھن کے ٹینکر شدید دھماکوں میں تبدیل ہو گئے۔

کہا جاتا ہے کہ روسی فوجیوں کی جانب سے اپنے گھرانوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے استمعال ہونے والے موبائل فون سیٹ ان فوجیوں کی تعیناتی کا راز فاش ہونے کی وجہ بنے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرین کے دو سو سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

روس کی جانب سے پوائنٹ وار ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں دونتیسک اور خارکیف میں ستر سے زائد غیر ملکی آلہ کار فوجی بھی مارے گئے ہیں جبکہ سو سے زائد پٹھو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس