روس کا جوابی حملے میں 600 یوکرینی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ (ویڈیو)
روس نے ہفتے کے دن اپنے فوجیوں پر ہونے والے یوکرینی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے 89 فوجیوں کے انتقام کے لئے 600 یوکرینی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق ماکیفکا حملے کے جواب میں روس نے 600 یوکرینی فوجی ہلاک کر دئیے ہیں، یہ حملہ یوکرینی فوج کی جانب سے نئے سال کی تقریبات کے لئے جمع ہونے والے روسی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل حملے کا جواب قرار دیا جا رہا ہے جس میں 89 روسی فوجی مارے گئے تھے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے کراماتورسک شھر میں قائم یوکرینی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں اس وقت 700 یوکرین فوجی اہلکار موجود تھے اور ان میں سے 600 ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ موثق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں پن پوائنٹ درستگی والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
ایک اور ویڈیو یوکرین سے ان دنوں سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومتکیایف میںگزشتہ برس ایک ایسے ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا ہے جس میں نیٹو کے اہلکار موجود تھے۔
دوسری جانب روس اور یوکرین میں گیارہ ماہ گزرنے کے بعد بھی اقتصادی، سیاسی، فوجی اور ثقافتی میدانوں میں جنگ جاری ہے اور مغربی ممالک یوکرین کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے اپنی بریفننگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوکرین کے پانچ جنگی طیارے مختلف علاقوں میں مار گرائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مر گرائے جانے والے طیاروں میں سخوئی 24, سخوئی 27, مگ 29 اور سخوئی 25 ایس طیارے شامل ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق لوہانسک میں پانچ ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔