Jan ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • روس نے بتایا کس طرح ڈرون طیارے استعمال کئے جاتے ہیں!

ایک خصوصی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے دنیا کی فوجوں کو ڈرون کے اسمارٹ استعمال کا طریقہ دکھا دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: خصوصی فضائی ویب سائٹ ایرو ٹائمزنے یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی دفاعی حکام نے اعتراف کیا کہ ان کی فضائی دفاعی صلاحیتیں محدود ہیں۔

اتوار کے روز فضائی امور کی ایک خصوصی ویب سائٹ نے ایک مضمون میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے دنیا کی مسلح افواج بالخصوص فضائیہ اور فضائی دفاع کے شعبے میں حاصل ہونے والے تجربات کا ذکر کیا ہے۔

’ایرو ٹائمز‘ ویب سائٹ نے لکھا کہ امریکی اور یورپی ممالک کے دفاعی حکام نے اعتراف کیا کہ ان کی فضائی دفاعی صلاحیتیں محدود ہیں۔ نیٹو اور نان نیٹو ممبران سمیت بہت سے ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع سے سبق حاصل کرتے ہوئے نئے نظاموں پر براہ راست اخراجات بڑھا رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان تنازع نے یہ بھی ظاہر کر دیا کہ دشمن کے فضائی دفاع کی سرکوبی اور اسے تباہ کرنا، دشمن کے طیارہ شکن ہتھیاروں سے نمٹنے کے دو حصے ہیں۔ یہ پیچیدہ اور خطرناک آپریشن ہیں جو دفاعی نظام کو "خصوصی ہتھیاروں اور حکمت عملیوں" سے نشانہ بناتے ہیں۔ امریکی ساختہ اینٹی راڈار میزائل رکھنے کے باوجود یوکرین نے روس کے ریڈار اور دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ٹیگس