Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • زیلنسکی کو پوتن کے زندہ ہونے کا شک

یوکرین کے صدر نے گمان کا اظہار کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پوتن زندہ نہيں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ورلڈ اکنامک فورم میں یوکرین کے صدر نے کیف کی ماسکو کے ساتھ بات چیت سے ہچکچاہٹ کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ  روس کے صدر زندہ نہیں ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں روس کے ساتھ امن مذاکرات کے امکان کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن زندہ نہيں ہیں ۔

برطانوی اخبار میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اپنے مغربی اتحادیوں سے ہتھیار مانگنے کے لیے مختلف پلیٹ فارم استعمال کرنے والے یوکرین کے صدر نے داووس اجلاس میں خطاب کے دوران ایک بار پھر روس کے خلاف یوکرین کو جنگ کے لیے مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کے معاملے سے متعلق اپنے خطاب میں، انہوں نے صدر پوتن سے بات کرنے کے معاملے کا ذکر کیا اور کہا کہ ابھی مجھے نہیں معلوم کہ کس سے بات کرنی ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ روس کے صدر اب بھی زندہ ہیں یا نہیں، اور مجھے نہیں معلوم کہ وہاں فیصلے کون کر رہا ہے، میرے پاس ایسی معلومات نہیں ہیں۔

اگرچہ روسی صدر کی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ہے، لیکن بعض مغربی ذرائع یوکرین کی جنگ کے درمیان ولادیمیر پوتن کی صحت پر سوال اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہاں تک دعویٰ کر رہے ہیں کہ کیا ہے کہ پوتن کا ہمشکل عوامی مقامات پر دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیگس