امریکی عوام یوکرین کی حمایت سے تھک چکے ہیں
ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام یوکرین کی حمایت کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: تازہ ترین پولز کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ واشنگٹن، روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت میں بہت آگے نکل گیا ہے۔
Quinnipiac یونیورسٹی کے تازہ ترین قومی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام، روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے لیے واشنگٹن کی مسلسل حمایت سے ناراض ہیں۔
اس سروے کے مطابق، امریکی عوام کا ایک تہائی، یا اس تحقیق میں حصہ لینے والے 33 فیصد لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن، یوکرین کی حمایت میں بہت آگے نکل گیا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروری میں یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے امریکی عوام کا رویہ بدل گیا ہے، اس لیے اس وقت صرف 7 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ یوکرین کی حمایت میں امریکہ بہت آگے جا چکا ہے۔
اس سروے کے مطابق اس سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 21 فیصد نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرین کے لیے امریکی حمایت کم ہے۔
دوسری جانب 38 فیصد نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جنگ میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت اچھی ہے۔
Quinnipiac یونیورسٹی کی تحقیق 11 اور 15 جنوری کے درمیان امریکہ میں 1,659 بالغوں کے درمیان کی گئی۔