Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ آج بھی ایک ہزار مہاجر بچے اپنے ماں باپ سے محروم

غیرملکی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں امریکہ کی سابق ٹرمپ حکومت کی سخت پالیسیوں کا شکار ہزاروں بچوں میں سے اب بھی پچیس فیصد اپنے ماں باپ سے دور ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کی وزارت نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار بچے جنہیں میکسیکو سے جڑی سرحد پر ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے باعث انکے والدین سے جدا کیا گیا تھا، آج بھی اپنے والدین سے محروم ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے امریکہ آنے والے ہر چار بچوں میں سے ایک بچے کو اسکے والدین سے جدا کر دیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی ہوئی تھی جس کے باعث مہاجرین کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں دیار غربت میں شدید دشواریوں کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں سے محرومی بھی برداشت کرنا پڑی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں سخت اور غیر انسانی پالیسیاں اپنانے پر انسانی حقوق کے اداروں کی کڑی نکتہ چینی کا سامنا رہا ہے۔

ٹیگس