ویگنر نے ایک اور علاقے پر قبضہ کیا
ویگنر نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر باخموت کے قریب مزید ایک اور علاقے پر قبضہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی فوج سے وابستہ ویگنر گروپ نے یوکرین کے اسٹریٹیجک شہر باخموت کے قریب ایک علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔
روسی فوج سے وابستہ ویگنر فوجی گروپ نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر باخموت کے قریب ایک اور علاقے پر قبضہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج مہینوں سے باخموت شہر پر کنٹرول کی کوشش کر رہی ہے۔
روسی فوج کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج بروز ہفتہ ویگنر فورسز کے حملوں کی وجہ سے باخموت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر کراسنا ہورا کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔
ویگنر کے فوجی گروپ نے یوکرین میں روس کی حالیہ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں اس گروپ کو جرائم پیشہ گروہوں کی فہرست میں درجہ بندی کی ہے۔
وائٹ ہاؤس سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک امور کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کو ایک بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم کے طور پر متعارف کروانا ہمیں اس گروپ اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو سزا دینے کی اجازت دیتا ہے۔