Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ڈنمارک اور ہالینڈ نے یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کے منصوبے سے پسپائی اختیار کرلی

ڈنمارک اور ہالینڈ نے یوکرین کو لیوپرڈ ٹو ٹینکوں کی فراہمی کے منصوبے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک اور ہالینڈ جو ایک زمانے میں بھی یوکرین کو لیوپرڈ ٹو ٹینکوں کی فراہمی کے یورپی منصوبے میں حصہ لینے کا رجحان رکھتے تھے اب اس منصوبے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
فن لینڈ کے وزیرخارجہ نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اب  یوکرین کو لیوپرڈ ٹینکوں کی فراہمی کے منصوبے میں حصہ نہیں لے گا۔
قبل ازیں روس کے وزیردفاع نے مغربی ملکوں پر روس سے کھلی دشمنی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ، امریکہ اور اس کے اتحادی ہر ممکن حد تک جنگ یوکرین کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے آغاز کے بعد سے، نیٹو اور اس کے اتحادیوں نے اس تنازعے میں براہ راست فوجی مداخلت سے گریز کیا ہے، لیکن وہ یوکرین کو ہتھیار، گولہ بارود اور ایندھن فراہم کر رہے ہیں۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی مسلسل ترسیل روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگس