یوکرین کے ایک اور شہر پر روسی فوج کا قبضہ
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
روسی فوج نے یوکرین کے شمالی باخموت کے نواحی شہر پراسکو ویوکا پر قبضہ کرلیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ پراسکو ویوکا شہر کو یوکرینی فوجیوں سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے اور یہ شہر پورے طور سے ہمارے کنٹرول میں ہے۔
اس شہر پر قبضے کے بعد یوکرینی فوج کی سپلائی لائن منقطع اور باخموت کی جانب روسی فوج کی پیشقدمی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ باخموت شہر پر قبضہ کرنا روسی صدر کے مقرر کردہ فوجی اہداف میں سے ایک ہے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق باخموت پر قبضے کے بعد روس کو دونیسک ریجن پر واضح برتری حاصل ہوجائے گی۔