Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی جاری

پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی ممالک اپریل تک یوکرین کو ایسے پچاس ٹینک فراہم کردیں گے کہ جن کا ان ممالک نے یوکرین کو فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سنڈے ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین توقع کر رہا تھا کہ اسے مغربی ملکوں کی جانب سے تین سو بیس ٹینک فراہم کر دیئے جائیں گے مگر اب اسے اپریل تک تقریبا پچاس ٹینک فراہم کئے جانے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مغربی ملکوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ ٹینکوں کی یہ تعداد جنگ یوکرین کی صورت حال تبدیل کرنے میں کافی نہ ہو۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانیہ نے مارج میں یوکرین کو چار چیلنجر ٹو ٹینک اور پرتگال نے تین لیپرڈ ٹو ٹینک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولینڈ نے بھی عنقریب تقریبا چودہ لیپرڈ ٹو ٹینک دینے کا ارادہ کیا ہے جبکہ جرمنی نے بھی اپنے اعلان کے نصف ٹینک فراہم کرنے کے لئے آمادہ کر لئے ہیں۔

دوسری جانب جنگ مخالف  گروہ نے اتوار کے روز واشنگٹن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کر کے یوکرین کے لئے اسلحے کی سپلائی بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان مظاہرین نے اسی طرح نیٹو تنظیم کی تحلیل، اور دنیا کے چند قطبی نظام میں روس اور چین کی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مظاہرین نے پہلے ابراہم لنکن کے مجسمے کے سامنے اجتماع کیا اور پھر وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا تاکہ وائٹ ہاؤس کو اپنے مطالبات پیش کر سکیں۔

اس اجتماع میں سیاستداں، نامہ نگار، صحافی اور امریکی وزارت حارجہ کے سابق حکام اور سابق عہدیداروں کی ایک تعداد بھی شریک ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی۔

اسی اثنا میں امریکہ کے ایک سابق سینیٹر رینڈ پال اور اسی طرح ڈینس کوسینیچ اور امریکی ایوان نمایندگان کے متعدد سابق ارکان نے  بھی اس مظاہرے میں شرکت کی۔

امریکی سینیٹ کے ایک سابق مشیر تارا ریڈ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے یوکرین پہنچ گئے ہیں جبکہ یہ صورت حال کنٹرول کئے جانے کی ضرورت ہے چونکہ اس پالیسی کے نتیجے میں ہمین بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

امرمیکہ نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے بہت سی جنگیں شروع کی ہیں جن میں عراق و افغانستان کی جنگ بھی شامل ہے جس میں امریکہ کو کچھ ہاتھ نہیں لگا اور صرف جنگ کی تباہی و بربادی اور دہشت گردی کو مزید فروغ حاصل ہوا اور اب ہم یوکرین کی اسلحے کے ذریعے مدد و حمایت کر کے ایک اور تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 

ٹیگس