Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کی مدد کی تو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوں گے: چین کو امریکہ کا انتباہ

امریکی وزیر خارجہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون کی صورت میں واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ چین روس کو ان کے بقول تباہ کن ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے اس دعوے پر واشنگٹن کی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ایک اعلی عہدے دار سے ملاقات اور گفتگو کے دوران بتا دیا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں چین اور امریکہ کے تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے انچارج وانگ یی سے میونخ کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی ۔ یہ ملاقات ہفتے کے روز ایک نامعلوم مقام پر انجام پائی ہے۔
ادھر وانگ یی نے اس دوران آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزنڈر شالنبرگ سے ملاقات کی اور کہا کہ بیجنگ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری رہنے کا مخالف ہے اور دونوں فریقوں سے جنگ بندی پر اتفاق حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ چین قیام امن کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ کشیدگیاں کم کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس