امریکہ میں فائرنگ، تین افراد ہلاک
Feb ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ دنیا: پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں پش آیا ۔ واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والا ایک شخص پریس فوٹوگرافر بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں تحقیق کرنے والے سوئیڈن کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں معاشرے میں گردش کرنے والے ہتھیاروں کی تعداد، اس کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سو، بالغ امریکیوں کے مقابلے میں ایک سو بیس اعشاریہ پانچ ہتھیار موجود ہیں ۔ امریکہ دنیا کے ان تین ملکوں سے ایک ہے جہاں شہریوں کو ہتھیار اپنے پاس رکھنے کا آئینی حق حاصل ہے۔