ماضی میں مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں: روس
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ ماضی میں مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: جمعرات کو سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے کہا کہ پوری تاریخ میں مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور روس کے درمیان رابطے عملی طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔
روس کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے جنوری دوہزار بائیس میں ماسکو سے تعلقات توڑ لیے، اس کی جی ڈی پی صفر تک حدتک سقوط کرگئی اور افراط زر کی شرح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے۔
ویسلی نبنزیا نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے میں امریکہ کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، مغربی ملکوں نے اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دراین اثنا روسی وزارت دفاع نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے اپنے فوجی اور توپ خانہ مولداویہ کی سرحدوں کے قریب ٹرانس نیستریا تعینات کردیا ہے جبکہ علاقے پر یوکرینی ڈرون طیاروں کی پروازوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے اس اشتعال انگیز اور منصوبہ بند اقدام نے ٹرینس نیسٹریا کے علاقے میں نعینات روسی امن فوج کے لیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔
بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ روسی فوج ، یوکرین کے اس اشتعال انگیز اقدام کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مولداویہ کے انٹیلی جنس عہدیداروں نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ روس آئندہ سال جنوبی یوکرین میں کسی حملے کا آغاز کرسکتی ہے جس کا مقصد اپنی فوجوں کو ٹرینس نسٹریا کے علاقے میں اپنے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں سے تک پہنچانا ہے۔