Feb ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • نیویارک، نامعلوم شخص کی دو خواتین پر فائرنگ

امریکی شہر نیویارک میں ایک نامعلوم شخص دو خواتین پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

سحر نیوز /دنیا: امریکہ میں عام گن کلچر ہر روز کچھ لوگوں کو موت کے منھ میں دھکیل دیتا یا انہیں ہسپتالوں کا راستہ دکھا دیتا ہے تاہم حکومت سالانہ ہزاروں افراد کے ہلاک و زخمی ہو جانے سے آگاہ ہونے کے باوجود اسلحے سے متعلق قوانین میں اصلاح کرنے کے حوالے سے کوئی مؤثر قدم اٹھانے پر تیار نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں اسلحوں کی تعداد اسکے عوام سے زیادہ ہے اور ہر سو افراد کے بالمقابل ملک میں ایک سو بیس اسلحے پائے جاتے ہیں۔

امریکی چینل سی بی اس کے مطابق گزشتہ شب ایک نامعلوم فرد نے مشرقی نیویارک کے بروکلین علاقے میں تیس اور سینتیس سالہ دو خواتین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور پھر فرار ہو گیا۔ پولیس ابھی تک اُس شخص کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے اور ابھی اس فائرنگ کے محرکات بھی واضح نہیں ہو پائے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں امریکی ریاست میسی سیپی کے ایک قریے آرکابوٹلا میں ایک شخص نے چھے افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر جوبایڈن نے یہ اعتراف کیا تھا کہ مسلحانہ انتہا پسندی کا دائرہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔

ٹیگس