Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کی حمایت کیلئے مغرب پر امریکہ کا دباؤ

امریکی سینیٹروں نے جنگ پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے یوکرین کی فوری مدد و حمایت کے لئے مغربی اتحادی ملکوں پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں امریکی مسلح افواج کی خدمات کی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں امریکہ کے بعض قانونی ماہرین نے حالیہ بعض شکستوں کے باوجود قابل ذکر فوجی پیش قدمی سے متعلق روسی افواج کے عزائم پر گفتگو کی ہے۔

امریکی قانونی ماہرین منجملہ راجر ویکر نے جو امریکی مسلح افواج کی خدمات سے متعلق کمیٹی کے سینیئر رکن بھی ہیں، تاکید کی ہے کہ جرمنی اور فرانس جیسے امریکہ کے بعض بڑے شرکا کو چاہئے کہ مزید اقدامات عمل میں لائیں ۔

اس کمیٹی میں بعض ریپبلکن اراکین منجملہ جونیپ ارنسٹ نے بھی تاکید کی ہے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ جنگ میں یوکرین کو شکست ہو سکے۔

اس اجلاس میں یورپی ملکوں کی سرحدوں کے قریب جغرافیائی لحاظ سے جھڑپیں اور جنگ ایک ایسا موضوع رہا کہ جس پر امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل کیٹ کلوگ نے گفتگو کی اور انھوں نے خبردار کیا کہ یورپ کو چاہئے کہ اپنی امداد بڑھائے اور اس عمل کو تیز بھی کرے ورنہ نتائج کچھ اور ہو سکتے ہیں۔

اس ریٹائرڈ فوجی جنرل نے کہا کہ یورپ کی سرحدوں کے قریب ایسی جنگ ہور ہی ہے اور یوکرین کے عوام یہ نہیں سمجھ سکتے کہ جنگ کا سارا بوجھ امریکہ اٹھا سکتا ہے ۔

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کاین نے کلوگ کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں کو سخت حالات کا سامنا ہے جن میں یورپ کی جانب سے یوکرین کے لئے فوجی امداد کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

جبکہ ان یورپی ملکوں کو توانائی کے بحران کا بھی سامنا ہے پھر بھی مغربی ملکوں کو یوکرین کی حمایت میں آگے آنا ہو گا۔

اجلاس کے شرکا نے بڑھتے جنگی اخراجات پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اس بارے میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹر انجیلا اسٹنٹ نے بھی کہا کہ یورپی ممالک کو اس وقت روس کے خلاف پابندیوں کے نقصانات کا سامنا ہے۔

ٹیگس