امریکہ نے اب تک یوکرین کی کتنی مدد کی؟
جنگ یوکرین میں امریکہ اور یورپ کھل کر یوکرین کی مدد و حمایت کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ اب تک یوکرین کی تقریبا ستتر اعشاریہ پانچ ارب ڈالر( 77.5 ارب ڈالر) کی مدد کر چکا ہے جو اس ملک کی اندرونی ناخالص پیداوار اور اسٹونیا، لیتھوانیا، اور پولینڈ جیسے چھوٹے چھوٹے ملکوں کے مقابلے میں جو روس کی سرحدوں پر واقع ہیں بہت کم ہے اور امریکہ کا شمار پانچویں نمبر پر ہوتا ہے۔
دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کی بنا پر دنیا کو اس وقت ایک المیے کا سامنا ہے اور پوری دنیا خام مواد کی چوری کی بنا پر شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ان ہی تباہ کن پالیسیوں کی بدولت پوری دنیا میں مختلف ملکوں یہاں تک کہ امریکی اتحادی ملکوں کی ترقی و پیشرفت کا عمل رک گیا ہے اور غریب ملکوں کے لئے تو اور ہی زیادہ مسائل و مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔
اس وزارت خارجہ نے اسی طرح اعلان کیا کہ مغرب کی غیر قانونی پابندیوں کی بنا پراشیا اور مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اور دیگر مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
امریکہ میں جوبائیڈن دور حکومت میں اس ملک کی خارجہ پالیسی نے سمجھوتے کے حصول سے قطع نظر یورپ، ایشیا، افریقہ اور مغربی ایشیا میں صورت حال کو زیادہ سے زیادہ کشیدہ بنا کر دنیا کو ایک وسیع جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔