Mar ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • نیویارک؛ مکان میں آتش زدگی، دو بچوں سمیت 5 کی موت

امریکی ریاست نیویارک میں ایک مکان میں لگی آگ نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کی جان لے لی۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی ذرائع کے مطابق نیویارک کے اسپرنگ ویلی علاقے کی ایک دو منزلہ عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق آگ بڑی تیزی سے پوری گھر میں پھیل گئی اور مکان کے اندر سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آگ کی لپیٹ میں دو مکان آئے جو ایک دو منزلہ عمارت میں واقع تھے۔

راک لینڈ کاؤنٹی کے فائر کوآرڈینیٹر کرس کیئر کے مطابق آگ سے بچنے کے لئے ایک شخص نے عمارت کی دوسری منزل سے نیچے چھلانگ بھی لگائی۔ فائر فائٹرس آگ پر قابو پانے میں کامیاب تو ہوگئے مگر وہ مکان میں موجود پانچ زندگیوں کو بچانے میں ناکام رہے۔ لقمہ اجل بننے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زندہ بچ جانے والے پانچ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

آگ بجھانے کے عمل کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگس