Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور امریکہ کی فوجی مشقیں

المانیٹر تجزیاتی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مارچ کے آخری ہفتے میں اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: المانیٹر تجزیاتی ویب سائٹ نے بتایا کہ امریکہ مارچ کے آخر میں سعودی عرب کے ساتھ ریڈ سینڈز اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرے گا۔

اس فوجی مشق میں امریکا اور سعودی عرب کی افواج کے فضائی دفاعی نظام کو استعمال کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق ریڈ سینڈز مشقیں، مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے سینٹرل اسٹاف کے کمانڈر جنرل ’مائیکل کوریلا‘ کی قیادت میں کی جانے والی پہل ہے۔

المانیٹر نے مزید لکھا کہ امریکہ نے سعودی عرب کو ریڈ سینڈز مشقوں کے لیے جگہ کے طور پر منتخب کیا ہے کیونکہ اس ملک میں وسیع ریگستان ہیں اور آبادی کے مراکز سے بہت دور ہے۔

امریکہ اور علاقائی فوجیں فضائی دفاعی مقاصد کے لیے گائیڈڈ انرجی ہتھیاروں کا تجربہ بھی کر سکتی ہیں۔

سینٹ کام ایئر فورس کے کمانڈر الیکس گرینکووچ نے کہا کہ میرے خیال میں ریڈ سینڈز فوجی مشقیں امریکیوں کو مغربی، یورپی اور خاص طور پر امریکی سازوسامان کے معیار کو بہتر انداز میں پرکھنے کے قابل بنائے گی۔

المانیٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں چار امریکی فوجی حکام نے زور دیا کہ خطے کی دیگر فوجیں ان فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لیں گی لیکن انہیں امید ہے کہ یہ فوجیں آئندہ مہینوں میں سعودی عرب میں ہونے والی اگلی ’ریڈ سینڈز‘ مشقوں میں شرکت کرسکتی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں امریکہ کے اتحادی، ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی ڈرون مشقوں میں کیوں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

ٹیگس