Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • آئندہ چھے ماہ جنگ یوکرین کےحوالے سے فیصلہ کن ہیں، سی آئی اے

سی آئی اے کے سربراہ نے آئندہ چھے ماہ کو جنگ یوکرین کےحوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ روسی صدر امن مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے جائزوں کے مطابق آنے والے پانچ چھے مہینے جنگ یوکرین کے حوالے سے انتہائی فیصلہ کن ہوں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین امن مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں ہیں لہذا ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کا مستقبل پوری طرح میدان جنگ کی صورتحال پر منحصر ہے۔
سی آئی اے کے سربراہ نے چین کے بارے میں کہا کہ تاحال صدر شی جن پنگ نے جنگ یوکرین کے لیے روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ہم نے ایسے واضح شواہد اور دستاویز دیکھے ہیں کہ چینی حکام ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ چینی حکام روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے اقتصادی فوائد کے ساتھ ساتھ مغربی کی جانب سے ممکنہ انتقامی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس