Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • مغربی میڈیا کا دعویٰ، مشرقی یوکرین میں چینی ڈرون تباہ

سی این این نے دعویٰ کیا ہے مشرقی یوکرین میں ایک چینی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے بتایا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ایک چینی ساختہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

سی این این نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی فوج نے حال ہی میں ایک چینی Myogin-5 ڈرون کو AK-47 آٹومیٹک ہتھیار سے مار گرایا۔ یہ ڈرون چین کے مشرقی ساحل پر واقع شیامن شہر میں بنائے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق کچھ فوجی تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو "علی بابا" ڈرون کہا جاتا ہے کیونکہ یہ چینی مارکیٹ میں "علی بابا" کی ویب سائٹ پر 15 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہے ہیں۔

سی این این کا کہنا ہے کہ یہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے سویلین ڈرونز کے مسلح اور لیس ہونے کی ایک اور مثال ہے جو جنگ کی بدلتی ہوئی صورتحال کی علامت ہے۔

چینی حکام نے یوکرین میں متحارب فریقوں کو ہتھیار بھیجنے کی تردید کی ہے۔

 امریکہ کے محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے جمعرات کی شام کہا کہ واشنگٹن نے ابھی تک چین کی طرف سے روس کے لیے کوئی فوجی امداد کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

ٹیگس