Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں میں بڑھتی خودکشی، انتظامیہ پریشان

امریکی حکام اس ملک میں فوجیوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں سے نمٹنے کے لیے راہ حل پر غور کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: اسپوتنک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے امریکی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس مسئلے نے امریکی حکام کو اس ملک میں فوجیوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں سے نمٹنے کے حل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اس حوالے سے فوج میں خودکشیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فوج کی نفسیاتی امداد تک رسائی کو بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔

براؤن یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج کے مطابق خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں اور سابق فوجیوں کی تعداد ستمبر 2001 سے اب تک امریکی فوج کی ہلاکتوں سے 4 گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکی فوجی، فوجی اڈے کے اندر موجود اسٹورز سے آتشیں اسلحہ باآسانی خرید سکتے ہیں تاہم امریکی فوج میں خودکشی کی تحقیقاتی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ فوجیوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے چار سے سات دن کی ڈیڈ لائن پر غور کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2022 کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے 500 سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔ امریکی فوجیوں کے خاندان کے افراد میں خودکشی کی شرح بہت زیادہ تھی اور گزشتہ سال کے دوران یہ خودکشی کے 200 واقعات تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس