Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • بحیرہ بالٹک میں روسی فوج کی اسٹریٹیجک مشقیں

بحیرہ بالٹک میں جاری فوجی مشقوں میں روسی فضائیہ کے سوخوئی ستائیس لڑاکا طیارے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: روسی وزار دفاع کا کہنا ہے کہ سوخوئی ستائیس قسم کے دس سے زائد طیاروں نے بحیرہ بالٹک میں تعنیات بحری بیڑے سے پروازیں کیں اور مغربی علاقے میں طے شدہ اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اہم نوعیت کی ان مشقوں کا مقصد فرضی دشمن کے حملوں کو ناکام اور متبادل ہوائی اڈوں کے استعمال کے تیاری کرنا ہے۔ 
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس فوجی مشقوں کے ذریعے مغربی علاقے کالینن گراڈ کے فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سوخوئی ستائیس قسم کے لڑاکا طیارے کثیر المقاصد استعمال کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں دشمن کے اہداف پر بمباری اور فضائی جنگ دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس