Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میڈیا کا اعتراف، اسرائیل تباہی کے دہانے پر

عبرانی میڈیا اس حکومت کے فیصلہ سازی کے مراکز میں پھیلے خوف و ہراس کا انکشاف کر رہی ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جو 12ویں ہفتے سے جاری ہیں، نہ صرف اندرونی نتائج برآمد ہوں ہیں، بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

صیہونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جاری مظاہروں کی وجہ سے ایران سمیت اسرائیل کے دشمن اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ اسرائیل نے اپنے ہی خاتمے کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔

یدیعوت آحارنوت اخبار کے عسکری ماہر ران بن یاشائی نے اس حوالے سے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اس کے سیکیورٹی اداروں کے جائزے پر مبنی ہے کہ اسرائیل کو اسی وقت مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے آغاز میں ہی اسرائیل کا برا حال ہو چکا ہے اسرائیل میں اس سال کی صورتحال، پچھلے دو سالوں سے بہت مختلف ہے اور آج اسے اپنی صلاحیتوں کو دو بالکل مختلف اور متضاد محوروں میں استعمال کرنا ہے۔

اس اسرائیلی تجزیہ نگار کے مطابق داخلی خفیہ ایجنسی شاباک نے مغربی کنارے میں فوج کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحیتیں لگا دی ہیں اور اسرائیل کے لیے تمام دستیاب فوجی اور اقتصادی آلات کے ساتھ اس علاقے میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہےلیکن یہ علاقہ ابھی تک جل رہا ہے۔

ٹیگس