Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • چین کی تین روزہ مشقیں ناقابل قبول: تائیوان حکومت کی صدر

تائیوان کی صدر سائی اینگ وون نے بیجنگ کی جانب سے اس جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقوں کو ان کے بقول علاقے میں کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سائی اینگ وون نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی فوجی مشقوں کے اختتام پزیر ہونے کے باوجود، چین تائیپے کے فوجی اور سیکورٹی کے منتظمین کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور وہ ان کے بقول تائیوان کا دفاع جاری رکھیں گی ۔ اس سے قبل تائیوان کی نام نہاد وزارت خارجہ نے بھی چین کی فوجی مشقوں کو علاقائی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا۔ 

یاد رہے کہ تائیوان کی انتظامی قیادت سن انیس سو انچاس کے بعد چین سے الگ ہوگئی لیکن بیجنگ اس جزیرے کو اپنا اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے۔

ٹیگس