Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے  سرگئی لاوروف کو ویزا جاری نہیں کیا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے روسی وزیر خارجہ لاوروف کو ویزا نہیں دیا ہے۔

سحر دیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کو ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے۔ 
روس کے اس اعلی عہدیدار کے مطابق، ماسکو نے پینٹاگون کی دستاویزات کے انکشاف کے بارے میں کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے تاہم امریکہ کی جانب سے دانستہ طور پر جعلی دستاویزات جاری کئے جانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ 
ریابکوف نے کہا کہ اس رو سے کہ امریکہ مقابل فریق بنا ہوا ہے اور روس کے خلاف اتحادی جنگ کا حصہ ہے بنا بریں روس کے خلاف رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے اس قسم کے حربوں کا استعمال ایک ممکن امر ہے اور اس سلسلے میں کوئی دعوی نہیں کیا جا سکتا تاہم اس بات کا اعتراف کیا جا سکتا ہے کہ اس بارے میں ممکنہ طور پر ہتھکنڈوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

ٹیگس