امریکہ یوکرین جنگ میں جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے
Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
امریکہ یوکرین کی جنگ کے شعلوں کو مزید بھڑکائے رکھنے کی بھرپور جد و جہد میں مصروف ہے۔
سحر نیوز/دنیا: امریکی حکام کی جانب سے جنگ یوکرین کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مقصد کے تحت امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے فیصلہ کیا ہے کہ یوکرین کو مزید 325 ملین ڈالر کی فوجی امداد دی جائے جو جدید ترین ہتھیاروں من جملہ توپخانہ اور اینٹی آرمر پر مشتمل ہے۔ ان ہتھیاروں کو دینے کا مقصد روس کے مقابلے میں یوکرین کی فوجی طاقت و توانائی میں اضافہ کرنا ہے۔
گزشتہ 14 ماہ کے دوران یوکرین کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کی یہ 36 ویں کھیپ ہے جبکہ امریکہ نے یوکرین جنگ میں اب تک 3 ہزار 601 ارب ڈالر کی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ روس کی سرحدوں کے قریب امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کی اشتعال انگیزیوں کے باعث یوکرین کی جنگ فروری 2022 میں شروع ہوئی۔