نیٹو کے سربراہ یوکرین پہنچ گئے
Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اچانک یوکرین پہنچ گئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرینی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو کے سربراہ ینس اسٹولٹینبرگ کے دورے کی اطلاع پہلے سے نہیں دی گئی تھی ۔ نیٹو کے سربراہ کی کیف میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر موجودگی کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ۔
دریں اثنا بعض ذرائع کے مطابق، یوکرین روس کے خلاف حملوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ نیٹو کے بعض ارکان نے مگ انتیس لڑاکا طیارے فراہم کرکے کیف کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ادھر امریکہ نے یوکرین میں پیٹریاٹ میزائیلی سسٹم نصب ہونے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کیف زیادہ محفوظ ہوجائے گا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے نیٹو ارکان کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی حمایت انہیں مہنگی پڑ سکتی ہے۔