دنیا میں اسلحے کی دوڑ بے قابو ہوگئی ہے۔ روسی عہدیدار
Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا میں اسحلہ کی دوڑ بے قابو ہو چکی ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ ٹو معاہدہ پرانا ہوگیا ہے لہذا نیٹو کے رکن ملکوں کی توانائیوں اور طاقت کو مد نظر رکھے بغیر حربی اور اسٹریٹیجک ہتھیاروں میں کمی کا الٹا نتیجہ برآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روس اور چین پر عالمی برتری قائم کرنے کے لیے اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اسلحے کی دوڑ قابو سے باہر ہوگئی ہے۔