Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  •  روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنج گئے ہیں ۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت حارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پیر کو نیویارک پہنچے ہیں اور منگل کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ 
واضح رہے کہ امریکا نے اس سے پہلے روسی وزیرخارجہ لاوروف کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا 
لاوروف نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
روسی وزیر خارجہ پیر کو اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے بھی ملاقات کر رہے ہیں ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے کہا تھا کہ اس ملاقات میں روس کے مد نظر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہو گا ۔ سلامتی کونسل کے چیئرمین ملک کی مناسبت سے تشکیل پانے والے اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب اور محتلف دیگر ملکوں کی دعوت پر نیویارک پہنجے ہیں۔
ماسکو ترک کرنے سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا تھا کہ ابھی روس و امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور حالات کے پیش نطر ہی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ میں کسی ملاقات کا کوئی پروگرام بن سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ منگل سے روس سلامتی کونسل کا چیئرمین ملک بن رہا ہے۔ 

ٹیگس