May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • روس میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتری

روس کے صوبے بریانسک میں ایک مال بردار ٹرین تخریب کاری و دھماکے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔

سحر نیوز/ دنیا:رپورٹ کے مطابق یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی شروع ہونے کے بعد سے روس میں تخریبی کاروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ سال ایک ٹرک دھماکے میں پل کریمیا کا ایک حصہ تباہ ہو گیا تھا۔ روس کے مقامی حکام نے مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کو تخریبی کاروائی کا نتیبہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ واقعہ بارودی سرنگ کے دھماکے کی بنا پر رونما ہوا ہے جس کے بعد بریانسک کی طرف ٹرینوں کی رفت و آمد معطل ہو گئی۔

البتہ اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، مال بردار ٹرین میں ایندھن اور بلڈنگ بنانے والا مواد لدا ہوا تھا۔ روسی ریلوے حکام نے بھی اسے تخریبی کاروائی قرار دیا ہے جس کی بنا پر ریل کا انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی کے بعد ماسکو اور بیجنگ نے کئی بار یوکرینی حکام کو امن کی تجویز پیش کی ہے جس پر امریکہ اور یوکرین نے بارہا مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس