پچھلے ایک مہینے میں 15 ہزار یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کا روسی دعوی
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دونباس میں روسی فوج کے خصوصی آپریشن میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران پندرہ ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا:روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے وزارت دفاع میں ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں دونباس کے علاقے میں روسی فوج کی کارروائی میں یوکرین کے پندرہ ہزار فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ اس کے آٹھ جنگی طیارے، دو سو ستتّر ڈرون طیارے اور چار سو تیس ٹینک و بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ دو ہزار تئیس میں یوکرین کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ روس کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں یوکرین کو فراہم کئے جانے والے مغربی جنگی ہتھیاروں کو تباہ کئے جانے کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔