May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کی جنگ کا ایک اور پہلو، سفارتی وفود کی ہاتھا پائی بھی!

ترکی میں ایک بین الاقوامی اجلاس کے دوران روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان ہاتھا پائی کو نوبت آگئی

سحر نیوز/ دنیا:ترکی کے انقرہ شہر میں بحیرہ اسود کے ساحلی ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس کے دوران، یوکرینی وفد کے نمائندے نے روسی وفد کے پیچھے یوکرین کا پرچم لہرانا شروع کردیا جس کے بعد، ماسکو کے وفد کے ایک اور رکن والیری استا ویستکی نے یوکرین کے نمائندے سے پرچم چھین لیا۔ 
سوشل میڈیا اور اس کے بعد ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے نمائندے نے روسی سفارتکار پر جھپٹ کر انہیں زد و کوب کرنا شروع کردیا، تاہم سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر وفود کے ارکان کے بیچ بچاؤ سے معاملہ تھم گیا۔
دوسری جانب ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یوکرین اور روس کے نمائندے غلے کی ترسیل کے کوریڈور کے بارے میں مذاکرات انجام دیں گے۔ یہ مذاکرات جمعے کے روز، استنبول شہر میں انجام دیئے گئے۔ 

ٹیگس