May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ افغانستان میں دہشت گرد عناصر کی حمایت کر رہا ہے، لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں باقی بچے دہشت گرد عناصر کی حمایت کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر، امریکہ پر افغانستان کے امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انھوں نے ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے باقی بچے نیز طالبان مخالف عناصر کی حمایت کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے افغانستان اور اس کے اطراف کے علاقوں نیز وسطی ایشیا میں اپنی فوجی تنصیبات کو فعال کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ 

سرگئی لاوروف نے صراحت کے ساتھ کہا کہ روس امریکہ کی ان سرگرمیوں کے مقابلے میں مزاحمت کرے گا ۔ ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام اور طالبان کی جانب سے عورتوں اور طالبات کے حقوق تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ٹیگس