May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • سوڈان میں جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوڈان میں جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہفتے کے روز برونڈی کے دارالحکومت بوجومبورا میں آدیس آبابا امن سیکورٹی اور تعاون معاہدے کے تناظر میں علاقائی نگرانی کے میکنزم کے گیارہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر برونڈی کے صدر اواریستہ ندائی شیمیہ سے ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ سوڈان میں جھڑپوں کو فوری روکنے کا خواہاں ہے۔

سوڈان میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں دونوں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم چھے سو افراد مارے جا چکے ہیں جن میں سے تقریبا ایک سو عام شہری تھے۔ اس کے علاوہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پورے سوڈان میں انسانی حالات سنگین شکل اختیار کر چکے ہیں اور لوگوں کو ایندھن اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر سات گھنٹے میں ایک سوڈانی بچہ ہلاک یا زخمی ہو رہا ہے۔

ٹیگس