May ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کا پیٹریاٹ سسٹم کنژال سوپر سانک میزائل کو تباہ کرنے کی ہرگز صلاحیت نہیں رکھتا: روس

روس کا کہنا ہے کہ کنژال سوپر سانک میزائل کو تباہ کرنے کا دعوی من گھڑت ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے اس دعوے کو کہ روس کے کنژال سوپر سانک میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے، سرے سے مسترد کردیا ہے۔ یہ دعوی پہلی بار یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر میکولائی اولیشچوک نے کیا تھا ۔ انہوں نے چند روز قبل ٹوئیٹ کیا تھا کہ روس کے کنژال میزائل کو پیٹریاٹ دفاعی سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدے دار نے یوکرین کی فضائیہ کے سربراہ کے اس دعوے کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا پیٹریاٹ سسٹم کنژال جیسے سوپر سانک میزائل کو مارنے کی ہرگز صلاحیت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ کنژال میزائل کی رفتار پیٹریاٹ جیسے ان ایرڈیفنس سسٹموں کے میزائلوں سے کہیں زیادہ ہے جو کیف کے حوالے کئے گئے ہیں۔

ٹیگس